ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افغانستان: اسلامک اسٹیٹ کے حملے میں 10پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان: اسلامک اسٹیٹ کے حملے میں 10پولیس اہلکار ہلاک

Mon, 27 Feb 2017 11:03:43    S.O. News Service

کابل ، 26؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)افغانستان میں آج ہونے والے ایک حملے میں کم از کم دس پولیس افسر اور ایک پولیس کمانڈر کی شریک حیات ہلاک ہو گئے۔ مبینہ طور پر یہ حملہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں نے صوبہ جوزجان میں ایک مقام پر کیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان محمد رضا غفوری کے بقول پولیس اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ داعش کے جنگجو عموماً افغانستان کے مشرقی حصوں میں سرگرم رہے ہیں تاہم حالیہ دنوں میں وہ شمال میں بھی اپنی کارروائیاں بڑھا رہے ہیں۔ دریں اثناء افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ پچھلے دو ایام میں ملک کے جنوبی و مشرقی حصوں میں کیے گئے مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر اڑتیس شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا، جن میں داعش کے تیئس ارکان بھی شامل تھے۔


Share: